سانحہ کوئٹہ کے بعد پشاورمیں بھی سیکیورٹی سخت

اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2016 09:45am

پشاور:سانحہ کوئٹہ کے بعد پشاورمیں بھی سیکیورٹی  سخت کر دی گئی ہے ،سرچ آپریشن کے دوران 200سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک بھر کی طرح پشاورمیں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔

شہر کے تمام حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔

پولیس نے پشاور کے مختلف  علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک اپریشن کے دوران 200مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا  ہے۔

 گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات  بر آمد  ہوئی ہیں ،ملزمان کو مزید تفتیش کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments