Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ سمیت تمام شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور دیگر اعلٰی سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیئے دعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں سانحے میں شہید کیپٹن روح اللہ کو سلامی بھی پیش کی گئی۔
جس کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔
جاں بحق 61 افراد میں سے سب سے زیادہ 20 کا بلوچستان کے علاقے تربت سے، 10 کا تعلق پنجگور، 7 کا تعلق قلعہ عبداللہ، 2 کا ڈیرہ بگٹی، 2 کا لورالائی، 2 کا کوئٹہ، 1 کا گوادر، ایک کا پسنی، ایک کا ہرنائی، ایک کا سبی، ایک کا خضدار، ایک کا مستونگ اور ایک کا تعلق پشین سے ہے جبکہ 7 لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔