بھارتی فوج کی کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پربلا اشتعال فائرنگ

شائع 25 اکتوبر 2016 01:49pm

مظفرآباد:بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس کا پاک افواج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بھمبر بنڈالہ سیکٹر اور ورکنگ باؤنڈری کے چپر اڑسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

Read Comments