Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دشمن کمزورہوا ہے اور بھاگ رہا ہے مگرختم نہیں ہوا۔
کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد مختلف وزراء کی جانب سے افسوس کا سلسلہ جاری ہے اوراب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے اورجاری رہے گی۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، روزروزمیتیں اٹھا کرلوگ اب تھک چکے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انصاف انصاف کی رٹ لگانے سے کچھ نہیں ہو گا، انصاف وہ ہے جو عملی طور پر نظرآئے۔