بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ،سرفراز بگٹی

شائع 26 اکتوبر 2016 05:30am

کوئٹہ:وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، واقع کی ذمہ دار کالعدم لشکر جھنگوی العالمی ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا داعش سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود ہے بلکہ  خودکش حملہ آوروں کی تصاویر داعش کو فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ میں داعش کو ملوث کرنے کا مقصد صرف  سازش ہے تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جائے کہ  پاکستان میں داعش کا وجود ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کوئٹہ واقعہ کی ذمہ کالعدم لشکر جھنگوی العالمی ہے،صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ  دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کررہے ہیں۔

Read Comments