Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقہ گلریز کالونی میں ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس سے قریبی کمرشل پلازہ بھی شدید متاثر ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جھلس گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلریز کالونی کی مرکزی مارکیٹ کے قریب آئل ٹینکر سے تیل بہہ نکلا اور ساتھ ہی آگ بھی بھڑک اٹھی، بہنے والے تیل کی آگ سے قریب واقع کمرشل پلازہ لپیٹ میں آگیا۔
فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اوردو گھنٹوں سے زائد وقت تک آگ بجھانے کی کوشش کرتی رہیں، لیکن آئل ٹینکر سے بہنے والا تیل دور تک پھیلنے سے آگ بڑھ گئی۔
واضح رہے کہ پلازہ میں قائم ایک بینک، ہوٹل اور کئی دیگر دکانیں جل گئیں۔