Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ کاریک رکن ممالک کے تعاون سے خطے میں ترقی کا خواب حقیقت میں بدل جائےگا۔
وزیراعظم نواز شریف نے وسط ایشائی علاقائی اقتصادی تعاون'' کاریک'' اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمےمیں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی روابط میں مضبوطی کےلیے مواصلاتی ترقی بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے فوائد کاریک رکن ممالک کوبھی ہوں گے۔
اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2013 میں قومی اداروں کی حالت مخدوش ہوچکی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018تک بجلی کے بحران پرقابو پالیں گے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے ٹیکس بیس میں اضافہ کیا،عالمی برادری پاکستان کی پالیسی کا اعتراف کررہی ہے۔