Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں دو منزلہ خستہ حال مکان کی چھت گر گئی،چھت گرنے کے نتیجے میں 9افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاصم رضا نامی شخص دم توڑ گیا۔
اہل علاقہ کے مطابق واقعہ کے وقت زور دار دھماکہ کی آواز سنائی دی،جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق دو منزلہ عمارت سے ملحقہ دیگر عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں،اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جنہیں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیاگیا ہے جبکہ باقی زخمی ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔