بھارتی فوج  کی ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ،5 شہری زخمی

شائع 26 اکتوبر 2016 11:27am

راولپنڈی: بھارتی فوج  نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز نے ہڑپال اورچپراڑ سیکٹرزمیں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ،پاکستان رینجرزکی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑجواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ  بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4پاکستانی شہری شہید  اور21   زخمی ہوچکے ہیں۔

Read Comments