سانحہ کوئٹہ ، شہید کیڈٹس کی آبائی علاقوں میں تدفین، سوگ منایا گیا

شائع 26 اکتوبر 2016 03:12pm

کوئٹہ :سانحہ کوئٹہ میں شہید کیڈٹس کی تدفین آبائی علاقوں میں کردی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں سیکڑوں افراد کی شرکت جبکہ شہر شہرسوگ منایا گیا۔

سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونےوالےتمام کیڈٹس کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کےبعد آبائی علاقوں کوبھیج دیا گیاہے، جن کی تدفین بھی کردی گئی ہے، پنجگور میں پندرہ شہید کیڈٹس کی نماز جنازہ کےبعدتدفین کردی گئی ہےجبکہ تربت میں اٹھارہ افراد کی تدفین کرلی گئی ہے اور باقیوں کی لاشیں آبائی علاقوں میں لواحقین کےحوالے کردی گئی ہیں۔

قلعہ عبداللہ کے چار اورچمن کے تین شہداء کی تدفین گزشتہ رات کردی گئی تھی، پسنی میں بھی دو اہلکاروں کی تدفین کردی گئی ہے۔ گوادر کے دو شہداء کی تدفین ہوگئی ہے۔

شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقعے پر ہرآنکھ آشکبار تھی،جبکہ ملک بھرمیں سانحہ کےخلاف یوم سوگ منایا گیا۔

Read Comments