Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
متحدہ قومی موومنٹ - پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اسٹیبلشمنٹ سے سوال پوچھا ہے کہ وہ بائیس اگست والوں کے ساتھ ہے یہ تئیس اگست والوں کے ساتھ ۔
متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکتر فاروق ستار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے شاکی نظر آئے اور آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں کھل کر بول پڑے۔
فاروق ستار نے کہا کہ لندن سے لاتعلقی پر کوئی پشیمانی نہیں اور اس حوالے سے فیصلہ اللہ پر بھروسہ کرکے کیا مگر یہ بتایا جائے کہ ایم کیویم لندن کی ملک میں سرگرمیاں کس قانون کے تحت ہیں؟
ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی شکوہ کیا اور کہا کہ وہ گرمجوشی ملتے ہیں مگر مسائل حل نہیں ہوتے، لاپتہ کارکنان کے معاملے پر احتجاج پر جاسکتے ہیں۔ متحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیوں سے استعفیٰ دیا تو جمہوری عمل سے مایوس ہوکر دیں گے اور اسمبلیوں کے بعد بلدیاتی اداروں سے بھی مستعفیٰ ہوجائینگے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے گذشتہ پانچ سال میں دولاکھ سے زائد ملازمتیں دیں جس میں کراچی کے لیے صرف چند ہزار ملازمتیں تھیںٕ، اس ایشو پر اور بلدیاتی مسائل حل کرنے کئے لیے بہت جلد عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں۔