اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی کا اجلاس جاری

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2016 08:16am

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف کا اجلاس جاری ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پرآج نیوز کو اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہمارا سیاسی اور قانونی حق ہے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو یہ کیس نہیں سننا چاہیے تھا، کیوں وہ عرفان صدیقی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی ایسی حرکت کی جس سے یہ تاثر ملے کہ ہم نے اسلام آباد کو بند کردیا ہے۔

انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ خود ماحول خراب کررہی ہے، انتظامیہ کنٹینر لگا رہی ہے وہ خود شہر کو بند کررہے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالت کے فیصلے پر مشاورت کی جارہی ہے،تحریک انصاف کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Read Comments