Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج حملے کا مقدمہ تھانہ نیو سریاب میں درج کرلیا گیا ہے۔
دو روز قبل کوئٹہ کےپولیس ٹریننگ کالج میں ہونےوالی دہشت گردی کا مقدمہ ایس ایچ او خلیل بگٹی کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردوں کےحملے میں پاک آرمی کےکیپٹن سمیت 62پولیس کیڈٹس شہید اور 121زخمی ہوئے تھے،حملے کے بیشترزخمی سول اسپتال کوئٹہ میں زیرعلاج ہیں۔
سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔