Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نے کہاہے کہ بھارتی فوج نے وادی میں دہشت گردی کی انتہا کردی ہے ۔
وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر کےحوالےسے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہاکہ انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، 68سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کوخوفزدہ کرنے، محکوم بنانے ، قبضہ کرنے اور مظالم ڈھانے کیلئے افواج سری نگراتاری تھی جن کے ظلم وجبرکا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے وعدے سمیت اقوام متحدہ کی کئی قراردادوں سے انکاری ہے ، کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی قابض افواج نے ظالمانہ ہتھکنڈے تیزکردیئے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی افواج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں اورظلم وجبر کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
بھارت نوشتہ دیوارپڑھ لے اورتنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرے۔