Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پبی :آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک، چین فورسز کی مشترکہ مشقوں سے تعلقات مستحکم ہونگے۔
پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف نے قومی انسداد دہشت گردی کیمپ پبی کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران آرمی چیف نے پاک چین اسپیشل فورسز کی مشقیں دیکھیں۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ مشقوں سے چین کے ساتھ تعلقات مستحکم ہونگے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی امن کیلئے اپنی ذمے داریاں نبھارہا ہے۔
راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مشقوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں معاونت ملے گی۔