کارکنان پرتشدد:عمران خان کاآج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2016 06:44am

اسلام آباد:کارکنان پر تشدد اورلاٹھی چارج کے خلاف عمران خان نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔

حکومت کے ایکشن پر کپتان کا بڑا ری ایکشن سامنے آگیا،بنی گالا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نےکہا شریف برادران کی سوچ آمرانہ ہے انھیں سالوں سے جانتا ہوں،مجھے لگ رہا تھا کہ شریف برادران کچھ کریں گے۔کارکنان کی گرفتاری کے خلاف آج پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے۔

عمران خان خان نے وارننگ دی اوربولے اگرایسا ہی واقعہ 2 نومبر کو ہوا تو بہت بڑا رد عمل آئےگا ۔

انہوں نے کہا پولیس مجھے جیل میں ڈالے گی تو کتنی دیررکھے گی۔جیل سے رہا ہوکرپھراحتجاج کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لال حویلی جلسے میں جارہا ہوں اگرحکومت نے گرفتارکرنا ہے توکرلے تیارہوں۔

Read Comments