اجے دیوگن اور رنبیر کپور کے درمیان مقابلہ، فاتح کون رہا؟
ممبئی:بولی وڈ کی دو بڑی فلمیں اے دل ہے مشکل اور شیوے آج ریلیز ہورہی ہیں ،دونوں فلموں کا انتظار لوگ شدت سے کررہے تھے۔ پوری بھارتی انڈسٹری یہ جاننے کیلئے بے تاب تھی کہ پاکستانی اداکار فواد خان کی موجودگی میں اے دل ہے مشکل ریلیز ہو سکے گی یا نہیں،تاہم کرن جوہر کی کوششوں کے بعد فلم کو ریلیز کی اجازت مل گئی۔ لیکن کیا اے دل ہے مشکل لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو پائے گی؟یہ جاننےکیلئے بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر رائے شماری کی گئی۔ نتائج دیکھ کر فلم انڈسٹری کے ساتھ تمام لوگ حیران رہ گئے ،بہترین کاسٹ اور خوبصورت گانوں کی بدولت ریلیز سے قبل ہی دھوم مچانے والی رنبیر کپور کی فلم 'اے دل ہے مشکل' کوصرف43 فیصد جبکہ اجے دیوگن کی ایکشن سے بھرپور فلم 'شیوے'کو 57 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ Which film will you watch this Diwali? — IE entertainment (@ieEntertainment) October 17, 2016 واضح رہے کہ اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور،انوشکا شرما،ایشوریا رائے سمیت پاکستانی اداکار فواد خان نے اہم کردار نبھا ئے ہیں جبکہ شیوے میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قائم اُڑی کیمپ پر حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز پر پابندی عائد کردی تھی،لیکن کرن جوہر کی کوششوں کے بعد بالآخر فلم کو ریلیز کی اجازت مل گئی۔ بشکریہ:انڈین ایکسپریس