شہباز شریف نےعمران خان کو26ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2016 09:23am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے ان پر کرپشن کا الزام لگایا،جس کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

عمران خان نے کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔عمران خان 15روز میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگانے پر سرعام معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Read Comments