شائع 28 اکتوبر 2016 10:58am

پاک بھارت کشیدگی پرمعروف اداکارہ نے خاموشی توڑدی

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ بابرا شریف نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کیخلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'اب ہمارے فنکارنکھر کر سامنے آئیں گے۔'

مقامی جریدے سے بات کرتے ہوئے بابرا شریف کا کہنا تھا کہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانے والی پابندی کیخلاف  آواز اٹھانے پر بھارتی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں ،یہ انتہا ئی  غلط اور انسانیت سے گری ہوئی بات ہے۔

پاکستان میں بھارتی فلموں ،ڈراموں اور  مواد پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابرا شریف کا کہنا تھا کہ اس طرح ہمارے فنکاروں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنےآئیں گی،انہوں نے کہا کہ نئے اداکاروں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بابرا شریف کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،ان کے کرئیر میں مکھڑا،شانی،ہیرو،میرانام ہے محبت وغیرہ جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

Read Comments