Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کی صورت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کوگرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈی سی اوراولپنڈی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرڈپٹی کمشنراسلام آباد کو پہلے مراسلہ لکھ کرکہا کہ عمران خان کوشیخ رشید کے جلسے میں غیرقانونی طورپرشرکت سے روکنے کامطالبہ کیا۔
مراسلہ میں کہا گیاہے کہ عمران خان کی راولپنڈی کے جلسے میں شرکت امن وعامہ میں مسائل کاسبب بن سکتی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے انتظامیہ کوہدایت جاری کی کہ عمران خان اورشیخ رشید احمد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرگرفتارکرلیا جائے ۔
اسلام آباد انتظامیہ نے بھی کپتان کوخط لکھ ڈالا مراسلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد بند کرنے سے عوام کی آزادانہ آمد ورفت متاثرہوگی اوراسلام آباد ہائیکورٹ بھی اس حوالے سے واضع احکامات جاری کرچکی ہے۔
مراسلہ میں لکھا گیا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے شہرمیں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔