Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ اپوزیشن کو یہی فکر ہے کہ ترقی ہورتی رہی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
وزیراعظم نوازشریف نے ترقیاتی منصوبے کے ساتھ کے پی کے حکومت پر بھی تنقید کے نشتر خوب چلائے۔
کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہ کیا،2018میں خیبرپختونخوا میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا اپوزیشن کو یہ فکر لاحق ہوگئی ہے کہ اگرہماری حکومت دوہزاراٹھارہ تک چل گئی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
وزیراعظم نے سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آج دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کو بھی دہرایا۔