Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں تاحال شہری نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کے ایک سو بارہ دن بیت گئے ،کرفیو اورمسلسل ظلم وستم کے باوجود بھی کشمیری جامع مسجد سری نگر کا محاصرہ توڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔
کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نظر بند ہیں، جبکہ یاسین ملک کو ہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا ہے ، وادی میں نافذ کرفیو کے باعث کاروباری اور تعلیمی مراکز بند ہیں، ہر طرف بھارتی فوج دندناتی نظر آرہی ہے۔
وادی میں ہڑتال اور مظاہروں میں تین نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔