پی پی نواسی کا ضمنی الیکشن چھ جنوری کو ہوگا

شائع 04 جنوری 2016 04:31am

ٹوبہ ٹیک سنگھ :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی پی نواسی کا ضمنی الیکشن چھ جنوری کو ہوگا، تحریک انصاف کے امیدوار رانا محمد شفیق کی مسلم لیگ ن کے امیدوار کے حق میں دستبردار ی کے بعد پارٹی نے آزاد امیدوار سونیا علی رضا کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی پی نواسی کے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے،یہ نشست ایم پی اے مخدوم علی رضا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقہ میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سابق ہاکی اولمپین رانا شفیق احمد خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے آزاد امیدوار سیدہ سونیا علی رضا شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے دباو تھا،جس پر انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف نے علاقائی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحوم سابق رکن صوبائی اسمبلی رضا علی شاہ کی اہلیہ سونیا علی رضا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Read Comments