Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور: اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی قیادت میں کارکنوں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر بھی احتجاج کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی اسلم اقبال کی قیادت مین کارکنوں نے قرطبہ چوک سے اچھرہ تک ریلی نکالی اور حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے احتجاج سے نمٹنے کیلئے کنٹینرز پکڑنا شروع کردیئے ہیں تاہم تاحال کسی سڑک کو بند نہیں کیا گیا۔