راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس ہوئی ہے اصل میچ تو دو تاریخ کو ہوگا،عمران خان

شائع 29 اکتوبر 2016 07:45am

بنی گالہ:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ سے باہر آکر کارکنوں سے ملاقات کی اور مختصر خطاب میں کہا کہ  راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس ہوئی ہے اصل میچ تو دو تاریخ کو ہوگا۔

عمران خان بنی گالہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اچانک باہر آگئے، اور رات بنی گالہ کے سامنے گزارنے والے کارکنوں سے گھل مل گئے، لیڈر کو  اپنے درمیان دیکھ کر کارکنوں کا جوش بڑھ گیااور انہوں نے خوب نعرے بازی کی۔

عمران خان کارکنوں کے ہمراہ پاکستان چوک پہنچے جہاں انہوں نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں تو نیٹ پریکٹس ہوئی ہے، ہمارا اصل میچ 2 نومبر کو ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ20 ہزار لوگ بھی کھڑے کرلیں لیکن سونامی کو نہیں روک سکتے،2 نومبر کو نوازشریف کو بتائیں گے جمہوریت کیا ہوتی ہے۔

Read Comments