بھارتی ہائی کمیشن اہلکار سر جیت سنگھ براستہ دبئی بھارت روانہ

شائع 29 اکتوبر 2016 10:55am

اسلام آباد:پاکستان میں ناپسندیدہ بھارتی ہائی کمیشن اہلکار سرجیت سنگھ دبئی کے راستے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے ملک روانہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 27اکتوبر کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے کے رکن محمود اختر کو48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

جس کے جواب میں پاکستان نے بھی اسی روز بھارتی  ہائی کمیشن کے رکن سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر48 گھنٹوں میں اہل خانہ کے ہمراہ ملک بدری کا حکم دیا تھا ۔

حکم کی تعمیل کرتےہوئے بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت روانہ ہو گیا، بھارتی سفارتکار غیر ملکی پرواز ای کے 613 پر دبئی کے راستے انڈیا روانہ ہوا۔

Read Comments