کراچی : ڈکیتی کی فوٹیج آج نیوزنے حاصل کرلی

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2016 05:22am

کراچی :کراچی میں سپرمارکیٹ میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔نامعلوم ملزمان اسٹور سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

موٹر سائیکل پر سوارچار مسلح ملزمان سپر اسٹور میں داخل ہوئے جہاں عملے سمیت خریداروں کو یرغمال بنا یا اور کیش کاونٹر سے چھ لاکھ کیش،زیورات اور موبائل فونز لے کر فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں باقائدہ طور پر ان کے چہرے دیکھے جا سکتے ہیں لیکن جیسے ہی انھیں سی سی ٹی کیمرے نظر آئے تو ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سر پر ہیلمٹ لگا لیے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان دو موٹر سائیکل پر سوار تھے جو اسٹور کے اندر داخل ہوئے۔واقع کی رپورٹ گلستان جوہرتھانے میں درج کر لی گئی ہے۔

Read Comments