خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4 ”دہشت گرد “ہلاک

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2016 06:54am

خانیوال:خانیوال میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نے ایک کارروائی کے دوران 4”دہشت گردوں “کو ہلاک کردیا جبکہ 2فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ،سی ٹی ڈی نے خانیوال میں مہر شاہ کے قریب کالعدم تنظیم کے” دہشت گردوں “کی موجودگی پرکارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق ،”دہشت گردوں “کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ”دہشت گرد “ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے بروقت اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے دہشت گردی کی بڑی واردات کو ناکام بنا دیا گیا۔

جبکہ فرار” دہشت گردوں “کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Read Comments