وزیراعظم نوازشریف کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2016 06:54am

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار ہے۔

ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی پر مبارکباد دیتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ معاشرے میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کو ہمیں یاد کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ملک کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی میدان میں پاکستان کی ہندو برادری کے فعال کردار اور قابل قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ عقائد کا تناؤ ہمارے ملک کے استحکام کا ذریعہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بابائے قوم نے واضح طورپر پیشہ، قومیت اور مذہب کے قطع نظر پاکستان میں رہنے والے تمام طبقوں کیلئے مساوات، آزادی اور سلامتی کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

میری حکومت پاکستان میں رہنے والے تمام طبقوں کو ان کے حقائق کے قطع نظر مساوی حقوق دینے کیلئے پرعزم ہے۔

Read Comments