وزیرداخلہ کاخیبرپختونخوا کی رابطہ سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹانےکاحکم

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2016 06:54am

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خیبر پختونخوا سے رابطہ قائم کرنے والی سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ،صرف موٹروے پر رات گئے محدود رکاوٹ اس لئے کھڑی کی گئی تھیں کیونکہ گزشتہ شب تقریباً 900افراد پر مشتمل مسلح جتھے نے اسلام آباد آنے کی کوشش کی ۔

ترجمان کے مطابق ،اٹک پل پر روکنے پر مسلح جتھے کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور اس دوران مقامی ایس ایچ او کو بھی زدوکوب کیا گیا،پولیس کی مزید کمک آنے پر مسلح افراد کا جتھا واپس چلا گیا۔

Read Comments