بھارتی فوج کی آج پھرورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، 4شہری زخمی

شائع 30 اکتوبر 2016 08:25am

 

سیالکوٹ:بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں ۔

بھارتی فورسز نے آج ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر ہڑپال، چپراڑ، پخلیاں اور شکر گڑھ سیکٹرزپر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر4 شہری زخمی ہوگئے جنہیں  سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

چناب رینجرزکی جانب سے  بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا گیا اوربھارتی چوکیوں کومؤثر طور پر نشانہ بنایا۔

 جب کہ ترجمان پاک فوج نے وادی نیلم میں کسی پاکستانی چوکی کی تباہی کا بھارتی دعوی غلط قراردے دیا۔

Read Comments