سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2016 07:26am

اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے،46امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ شروع ہو گیا،2ہزار 951ممبران اپنے نئے عہدیداران کو منتخب کرنے کے لیے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب برائے سال 17-2016 کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، بار ایسوسی ایشن کے انتخاب کے لیے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

انتخاب میں انڈیپینڈنٹ گروپ کے فاروق ایچ نائیک اور پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی صدر کیلئے جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر آفتاب احمد باجوہ اور صفدر حسین تارڑ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔

انتخاب میں صدر سمیت 8 مرکزی عہدوں پر 19 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 14 ایگزیکٹیو ممبران کی سیٹوں پر بلوچستان سے 4خیبرپختونخواہ سے 4 پنجاب سے 13 اور سندھ سے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

لاہور میں 1274،اسلام آباد میں 457 سندھ میں 485،کے پی کے میں 283 اور بلوچستان میں 169 ووٹر سال 17-2016 کے لیے اپنے نئے نمائندے منتخب کریں گئے،ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Read Comments