Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں سپریم کورٹ از خود نوٹس لے کس قانون کے تحت کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، کسی فوجی ڈکٹیٹر نے بھی اتنا ظلم نہیں کیا جو نوازشریف کررہے ہیں۔
بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کارکنوں کو ایک بار پھر تمام رکاوٹیں ہٹا کر بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کردی ۔
http://www.dailymotion.com/video/x4zxhro
ساتھ ہی انہوں نے کہا اگر پولیس نے حملہ کیا تو کارکن بھی پوری طرح لڑنے کیلئے تیار رہیں ۔
عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ جمہوریت اور عدلیہ کا ٹرائل ہورہاہے سپریم کورٹ ازخود ان حالات کا نوٹس لے۔
عمران خان نے پرویز مشرف اور آصف زرداری کو شریف برادران سے بہتر قرار دیا،انہوں نے کہا کہ شریف برادران دولت کے پجاری ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ وہ خود گرفتاری کیلئے تیار ہیں، جیلوں میں ڈالو لیکن کارکن پھر سڑکوں پر آئیں گے جو ہار نہیں مانتے انہیں کوئی نہیں ہراسکتا۔