بغیر تصدیق ایئر پورٹ پر اترنے کی کوشش ناکام

شائع 04 جنوری 2016 05:24am

کراچی :بغیر تصدیق کراچی ایئر پورٹ پر اترنے کی کوشش ایک مسافر اور آسٹریلین پولیس اسکارٹ کو وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایئرپورٹ نہیں اترنے دیا گیا۔ دونوں کو اسی فلائٹ سے واپس آسٹریلیا بھیج دیا گیا۔

آسٹریلین پولیس اسکارٹ ایک شخص کو وزارت داخلہ کی تصدیق کے بغیر ڈی پورٹ کرنے کراچی ائر پورٹ لے آئی۔ وزیرِداخلہ کی ہدایت پر متعلقہ شخص کو اترنے دیا گیا اور نہ ہی آسٹریلین پولیس اسکارٹ کو۔ وزارت داخلہ کے مطابق آپ بغیر تصدیق اور بغیر ویزہ کے پاکستان میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ جس کی وزارتِ داخلہ کی ہدایت کے مطابق کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈی پورٹ کئے گئے شخص کو پولیس اسکارٹ سمیت اسی فلائٹ سے واپس آسٹریلیا بھیج دیا گیا۔ مذکورہ شخص ایک آسٹریلوی خاتون سے شادی شدہ تھا اور علیحدگی ہونے پر اسے پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔ وزارتِ داخلہ نے بغیر متعلقہ کاغذات ایک مسافر کو کراچی لانے پر تھائی ائر لائن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

Read Comments