پی ٹی آئی رہنما ءعارف علوی اور عمران اسماعیل کو رہا کردیا گیا

شائع 31 اکتوبر 2016 09:48am

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی اور عمران اسماعیل کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر رہا کردیا گیا ۔

 آج نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ؤں کو بنی گالہ کے باہر زیر حراست لیا گیا تھا مگر بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ دونوں رہنماء کارکنان کے لئے کھانا لائے تھے جس پر انہیں پولیس کی جانب سے روکا گیا ،روکنے پر دونوں رہنماؤں نے دھرنا دیا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Read Comments