Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز خٹک مسلح جتھے کو لے کر اسلام آباد آرہے ہیں ۔
آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سعد رفیق نے سوال کیا کہ کس آئین کے تحت وزیرعلیٰ پرویز خٹک اسلام آباد پر حملہ آور ہونے آرہے ہیں ۔
سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلح جتھے کو لے کر اسلام آباد آرہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاک ڈاون کی اجازت نہیں دی۔
سعد رفیق نے پرویز خٹک کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے اسلام آباد لاک ڈاون کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی چار ماہ تک یہ لوگ ریڈزون میں بیٹھے رہے ہیں جبکہ دوہزار چودہ میں ریڈ زون میں نہ آنے کا وعدہ کیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کل سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر پہلی پیشی ہے۔