Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیوایم پاکستان کے کنوینراور عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر منتخب ہوگئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کیلئے49 میں سے35 امیدوار منتخب ہوگئے۔
انٹرا پارٹی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ہرسطح کے تنظیمی ذمہ داران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔نتائج کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کنوینر اور عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر منتخب ہوگئے۔
ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پیر کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات میں 12 ہزار 623 ووٹ ڈالے گئے۔
بارہ ہزار 428 ووٹ درست جبکہ 195 ووٹ مسترد قرار دئے گئے، کنور نوید جمیل، خالد مقبول صدیقی، شاہد پاشا، محترمہ نسرین جلیل بالترتیب ڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان منتخب ہوگئے۔
http://www.dailymotion.com/video/x4zzp9s