Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے لیکن وزیراعظم نے آپشن استعمال کرنے سے گریز کیا۔ آرمی چیف سے ملاقات میں مدت ملازمت میں توسیع ایجنڈا نہیں تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کی تاریخ ہے کہ وہ اپنے وعدے پر پورا نہیں اترتے۔ موجودہ صورتحال میں پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، عدالتی فیصلہ سب کو تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں انسداد رشوت ستانی کا بل لایا جارہا ہے جس میں پاناما لیکس اور بہاماس لیکس کا معاملہ بھی شامل ہوگا۔
http://www.dailymotion.com/video/x4zznk9