شائع 01 نومبر 2016 05:18am

نریندر مودی کے خفیہ رشتے کا سچ سب کے سامنے آگیا

ممبئی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انڈیا کے اب تک کے سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والے وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں ،چاہے سیلفی لینے کا معاملہ ہو یا گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل کا معاملہ مودی ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ۔

حال ہی میں مودی بھارت کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ  اپنے فارم ہاؤس پر پائے گئے ہیں،دونوں کے درمیان اس ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیاتھا۔

ذرائع کے مطابق جب راکھی ساونت سے اس ملاقات کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک نارمل میٹنگ تھی ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے۔

جبکہ نریندر مودی کے ترجمان نے راکھی کے ساتھ ملاقات کی مکمل طور پرتردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور راکھی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ پہلے راکھی ساونت اپنے لباس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی تھیں،جس پر مودی کی تصویر آویزاں تھی۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت  بھارت میں اسکینڈل کوئین  کے نام سے مشہورہیں،لہٰذا انہوں نے  خفیہ ملاقات اور مودی کی تصویر والے لباس کو سستی شہرت او ر میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا ہو،لیکن مودی اور راکھی کی فارم ہاؤس پر خفیہ ملاقات کو نظر انداز کرنا اتنا بھی آسان نہیں۔

fhmpakistan.com بشکریہ

Read Comments