کراچی میں رینجرز کی مبینہ کاروائی،5ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2016 07:13am

کراچی :رینجرز نے کراچی کے علاقے ملیر میں قائم سوشل سیکیورٹی اسپتال میں چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں ایس ایم جی کے راونڈز اور گولیاں برآمد کرلیں،جبکہ لیاری سے گینگ وار کے پانچ ملزمان بھی دھرلیے گئے۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک،شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری
رینجرز نے سوشل سکیورٹی اسپتال ملیر پر چھاپہ مارکر اسپتال میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیاجس میں آٹھ ایم ایم ایس ایم جی راو¿نڈز اور سینکڑوں گولیاں برامد کرلیں۔

دوسری کارروائی رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں کی ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

Read Comments