Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔
پشاور سے آنے والے شرکا ءکشمیر ہائی وے سے ہوتے ہوے سروس روڈ آئی ایٹ پر گاڑیاں پارک کریں گے جبکہ لاہور سے آنے والے شرکاء ایکسپریس وے سے فیض آباد پریڈ گراؤنڈ پارکنگ ایریا میں گاڑیاں پارک کریں گے۔
بارکہو سے آنے والے شرکا ءکشمیر ہائی وے چاند تارا چوک سے اندر شکرپڑیاں میں گاڑیاں پارک کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے ایکسپریس وے سے اسلام آباد آنے والے شہری کھنہ پل سے ترامڑی چوک سے راول ڈیم ، ڈھوکری چوک استعمال کریں جبکہ اسلام آباد سے لاہور جانے والے پارک روڈ ترامڑی چوک ، کھنہ پل استعمال کریں۔
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری نانتھ ایونیو ، آئی جے پی روڈ پشاور موڑ کشمیر ہائی وے سے آجاسکتے ہیں۔