Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شیخوپورہ :شیخوپورہ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے ایک کارروائی کے دوران 9”دہشت گردوں “کو ہلاک کردیا ۔
سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے شیخوپورہ کے علاقے خیرپور ملیاں میں دہشت گردوں کی موجودگی اطلاع پر چھاپہ مارا،گرفتاری سے بچنے کیلئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ سے 9دہشت گرد موقعے پر مارے گئے جبکہ ان کے 5 ساتھی فرار ہوگئے۔
مارے گئے دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوفیں،6 کلو بارود اور مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
دہشت گردوں کے قبضے سے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں،ہلاک اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔