Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے، امید ہے انصاف ملے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف بری طرح پھنس چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت ہوئی تو مجھےامید ہے کہ چند دنوں میں اس کا فیصلہ ہوجائےگا۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان روالپنڈی نہیں آئے تو کوئی بات نہیں وہ ہمارے دوست اورہم ان کےاتحادی ہیں اور رہیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے آج اعلان جنگ کیا ہوا تھا، ہم آج لڑائی کے موڈ میں تھے، ہمارے حلقے والوں نے بہت تکالیف اٹھائیں۔