پانامہ پیپرز پر سپریم کورٹ کی تحقیقات، پی پی نے شرط عائد کردی   

شائع 02 نومبر 2016 02:05pm

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کی پانامہ لیکس تحقیقات کو تسلیم کرنے کے لئے شرط رکھ دی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن  نے  کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تشکیل کردہ کمیشن اپوزیشن کے پانامہ پیپر انکوائری بل کے تحت تحقیقات کرے تب اسے مانیں گے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف کے لئے بحران ٹلا ہے یا نہیں سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتہ چلے گا۔ ٹی او آرز دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جا سکے گا کہ انکوائری کا نتیجہ کیا ہو سکتا ہے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ لوگ دیکھنا چاہیں گے کیا سپریم کورٹ وہی کڑا پیمانہ وزیراعظم نواز شریف کے لئے استعمال کرے گی جو  کڑا پیمانہ وزیراعظم  یوسف گیلانی پر ہوا۔

Read Comments