Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں ایک مرتبہ پھر اسلحے کی بڑی مقدار پکڑی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں پاک کالونی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے میں اسلحے کی بڑی مقدار پکڑی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ دو سوزوکی پک اپس میں بھرا ہوا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں ہی ملیر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے جرائم پیشہ افراد پرمشتمل گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے کارروائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ارشد عرف ماما شکیل،جمیل عرف مونا اوراجمل عرف پاپڑ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان منشیات فروشوں کی پشت پناہی، کارچوری اورموبائل فون چھیننے سمیت دیگر وارداتوں میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔