Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: لاک ڈاؤن یوم تشکر میں تبدیل ہونے کے بعد تحریک انصاف کا پریڈ گراؤنڈ میں پاور شو جاری ہے۔کارکنوں کا جوش عروج پر ہے جبکہ جلسہ گاہ میں اسٹیج پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی موجود ہیں۔
جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔ کارکنان پارٹی ترانوں پر رقص کررہے ہیں۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں موجود ہے۔ اسٹیج پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید،وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں اصل بندہ نکالا جائے۔ سربراہ عوامی لیگ نے مزید کہا کہ وہ نواز شریف سے اچھی طرح واقف ہوں، یہ چھانا مانگا میں خریدوفروخت کرتے تھے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ملک کو بحران سے نجات دلائے۔
شیخ رشید نے نواز شریف پر مزید الزام عائد کیا کہ انہوں نے ججز کو خریدنے کی کوشش کی ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان گرفتار ہوتے تو خانہ جنگی ہوجاتی۔ جلسے سے دیگر رہنماوں کا بھی خطاب جاری ہے جبکہ عمران خان کچھ دیر بعد اپنا خطاب کرینگے۔
دوسری جانب جلسے گاہ کی سیکیورٹی کے لئے دس ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جلسے میں موجود نواجوانوں کی جانب سے بھنگڑوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ جلسے میں دس لاکھ کے قریب افراد شرکت کرینگے تاہم اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے دعوی کیا جارہاہے کہ مذکورہ مقام پر دس لاکھ افرادکی گنجائش نہیں ۔