Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کےعلاقے لانڈھی کےقریب 2ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21ہوگئی جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں۔
صبح 7بج کر 18منٹ پرلانڈھی میں فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوگیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ،زکریا ایکسپریس کو غلط سگنل ملا،جس پرٹرین نے جمعہ گوٹھ پرکھڑی فرید ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکرماری۔
حادثہ اتنا ہولناک تھا زکریہ ایکسپریس کی 3بوگیاں تباہ ہوگئیں اور انکا کا کچھ حصہ زمین میں دھنس گیاکئی مسافر بری طرح بوگیوں میں پھنس گئے۔
پولیس رینجرز اور ریسکیو اہلکاروں بنے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں،ریسکیو اہلکارو ں نے بوگیوں کے حصے کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکلا،ان بوگیوں کو زمین سے نکالنے کیلئے جائے وقوعہ پر 2 کرینیں بھی پہنچائی گئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار تیز ہوتی تو نقصان اور زیادہ ہوتا،لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا۔
وزیراعلٰی اور گورنر سندھ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔
http://www.dailymotion.com/video/x50gao7