Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شکارپور :شکارپور سے ٹھل جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث تالاب میں گرگئی،حادثے میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ،شکارپور کے علاقے رستم کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوگر تالاب میں جاگری جس کے نتیجے میں 4قیمتی جانیں ضایع ہوگئیں جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں،جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کا شکار گاڑی سکھر سے ٹھل جارہی تھی جبکہ حادثے کا شکار افراد کا تعلق ٹھل سے ہے۔