پاستا پاکستان سیمت دنیا بھر کے لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہے۔ دنیا میں شاید ہی ایسا کوئی شخص موجود ہو جس کو پاستا پسند نہ ہو۔
پاستا اٹلی سے مقبول ہوا ہے۔ اٹلی کے لوگوں نے مختلف قسم کے پاستا دنیا بھر میں متعارف کروائے ہیں اور اب ان پاستا کو دنیا بھر کے لوگ اپنے طریقے سے پاستا بناتے ہیں اور انجوئے کرتے ہیں۔
سب سے پہلے پاستا اسپیگیٹی کی شکل میں پایا جاتا تھا۔ لیکن اب مختلف قسم کے پاستا آگئے ہیں جن سے مختلف قسم کے پاستا کی ڈشز تیار کی جاتی ہیں۔
پاستا 10 منٹ میں تیار ہوجانے والی ڈش ہے۔ لیکن اگر پاستا طرح ابلا ہوا نہ ہوتو ڈش کا سارا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے۔
کچھ لوگ پاستا ابالتے ہوئے اس میں تیل بھی ڈال دیتے ہیں، جوکہ بالکل غلط ہے۔
لہذا آج ہم آپ کو پاستا ابالنے کا صحیح طریقہ بتائیں گے۔
٭ جب بھی پاستا ابالیں تو اس کو بڑے اور چوڑے برتن میں ابالیں۔ کیونکہ پاستا جیسے جیسے ابلتا جاتا ہے وہ پھولتا چلاجاتا ہے۔ اسی لئے پاستا کو ہمیشہ بڑے اور چوڑے برتن میں ابالنا چاہیئے تاکہ وہ اچھے اور کِھلے کِھلے ابلیں۔
٭ پاستا ابالنے کے لئے ہمیشہ ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں۔
٭ جب پانی ابالنے کے لئے رکھیں، تب ہی اس میں نمک بھی شامل کردیں، کیونکہ پاستا کے پانی میں ہونے سے سارا نمک پاستا جذب کرلے اور اس طرح پاستا کا ذائقہ خراب ہوجائے گا۔
٭ پاستا ابالتے ہوئے اس میں تیل ہرگز شامل نہیں کریں۔
٭ جب پانی اچھی طرح ابل جائے تو اس میں پاستا شامل کریں۔
٭ جب تک پاستا ابلتا رہے تو پتلی میں چمچہ چلاتے رہیں۔
٭ جب پاستا پتلی میں ڈال دیں تو اس پتلی پر ڈھکنا نہیں لگائیں۔
٭ پاستا کو اچھی طرح ابلنے دیں جب پاستا صحیح طرح ابل جائے تو اس کو چھان کر ساس میں ڈال کرپیش کردیں۔