اب کوئی مسلح جتھا اپنی رائے مسلط نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2016 07:53am

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ اب کوئی مسلح جتھا اپنی رائے مسلط نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد پولیس لائن میں پولیس کا دربارسجا ،ایف سی اورپولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،دربار کے شرکاء کی خوشی دیدنی تھی ۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے خطاب کیا اورکہا کہ اسلام آباد، پنجاب یاکسی اورکی نہیں پاکستان پولیس مبارک باد کے مستحق ہیں ، 10سال کے بعد آئین وقانون کی عملداری کوقائم کیا بلکہ پیغام دیا کہ پولیس اور حکومت کسی اورشہرمیں مسلحہ جتھے کواپنی رائے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

چوہدری نثار نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پرویز خٹک وزیراعلی کی حثیت سے آئیں گے تو میاں شہبازشریف سے زیادہ پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی مگر انتشار پھیلانے کی صورت میں پتھر گڑھ والا سلوک ہوگا

وفاقی داخلہ نے کہا کہ پتھرگڑھ میں 400جوانوں نے 8 ہزارافراد کو روکا اس جتھے میں مسلحہ افراد بھی موجود تھے جن کی تصاوریں موجود ہیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں زمین مختص ہو گئی تو ایف سی کے اہلخانہ کیلئے اسکول ، کالج اوراسپتال قائم کیا جائے گا۔

Read Comments